قومی

ایف ڈی اے کی رہائشی و کمرشل علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن اور گلستان کالونی کے بعض بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور سرکاری جگہ پر تجاوزات کے لئے استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کچی آبادی چک نمبر 279 میں غیر قانونی تعمیرات پر پلاٹ کو سربمہر کرکے تعمیراتی کام کو روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ اور گلستان کالونی میں گلستان پلازہ کے قریب بعض دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ عوامی راستوں پر تجاوز کر رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لے کر عوامی راستوں اور بازاروں کو کلیئر کردیا گیا۔ قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کچی آبادی چک نمبر 279 میں کارروائی کی اور بلا منظوری بلڈنگ پلان تعمیر پر سروے نمبر 9 کی پراپرٹی کو سیل کر دیا گیا اور مالک پراپرٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ عمارت کی تعمیر کے نقشہ جات کی منظوری حاصل کریں بصورت دیگر تعمیراتی کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button