Science and TechnologyNational

Scholars do not need to do the moon announcement, the government kudaalan, Fawad Chaudhry

بہت سے لوگ کلچر کو قانون بنا کرپیش کرنا چاہتے ہیں،

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ رویت ہلاک کمیٹی کے پاس محدود ذرائع ہیں، ہلال آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے تو پھردوربین کا استعمال کیوں کیا جاتاہے؟ علما کو چاند کااعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس محدود ذرائع ہیں، ہلال آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے تو پھردوربین کا استعمال کیوں کیا جاتاہے ؟ رویت کیلئے پھر سپارکو ٹیم کی موجودگی کیوں ضروری ہے ؟ ان کا کہناتھا کہ علما کو چاند کااعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،حکومت کو خودچاند نظر آنے کااعلان کرنا چاہئے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لیکر جاناچاہتے ہیں،ہم ایک پرانا پاکستان چاہتے ہیں یا ایک جدید پاکستان چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندو اور مسلمان علماءنے قائد اعظم کی مخالفت کی تھی، وزیر اعظم اسمبلی میں کم عمری کی شادی پر اسمبلی میں اپنی رائے دیں گے، کم عمری کی شادی اپر کلاس کا مسئلہ نہیں ہے ، حکومت اور پارلیمان کاکام ہے کہ غریب ترین لوگوں کے ساتھ کھڑی ہو، ہمارے بہت سے لوگ کلچر کو قانون بنا کرپیش کرنا چاہتے ہیں، اس طرح تو اگر انگریز ستی کی رسم پر پابندی نہ لگاتے تو وہ بھی کلچر کے مطابق قانونی تھی ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 قمری سالوں کا کلینڈرجاری کرے گی، جس میں عیدین، محرم، رمضان سمیت تمام مہینوں کا کلینڈر جاری ہوگا، اس اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button