قومی

صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کادورہ

فیصل آباد(94 نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کادورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرچنیوٹ سید امان انور قدوائی،ڈی پی اوسید حسنین حیدر اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نصب کی گئی نئی سی ٹی سکین مشین بھی چیک کی اوراس سہولت کو مریضوں کے لئے نعمت قرار دیا۔انہوں نے مریضوں کی آسائش کا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ ہسپتال کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اور اعلی نظم ونسق ہمہ وقت برقرار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اورطبی سہولتوں میں وسعت لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button