قومی

صدر پاکستان نےکرسچئن میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کر دی، شادی کی عمر 18 سال مقرر

اسلام آباد (94 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچئن میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اب ترمیمی ایکٹ میں مسیحی مرد و خواتین کے لیے شادی کی عمر 18 سال مقرر کر دی گئی ہے،

اس سے قبل مسیحی مردوں کے لیے شادی کی عمر 16سال اور مسیحی خواتین کے لیے عمر کی حد 13 سال تھی۔ اب یہ باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بن گیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سیکرٹری مذہبی امور اور مسیحی برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button