

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی پارکنگ میں کھڑی الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری پھٹنے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی یونیورسٹی کی ایک بس مکمل طور پر جل گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق پارکنگ میں چارجنگ پر لگی ایک الیکٹرک اسکوٹی میں آگ لگی، جس نے قریب کھڑی بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کے فائر سیفٹی سسٹم کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے سکیورٹی اور معاون عملے کی مدد سے علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
یونیورسٹی انتظامیہ بر وقت کارروائی پر اپنے اسکورٹی، اسٹیٹ اسٹاف اور ریسکیو 1122 کے تعاون کی شکریہ ادا کیا۔



