UncategorizedNational

CCPO Lahore will be removed from office

Lahore (94 news) سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض احمد دیو کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس کے سربراہ کو بھی ممکنہ طور پر تبدیل کر دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، اس حوالے سے جیو نیوز کی 8 اپریل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع آئی جی آفس نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار پر سیاسی مداخلت سے انکار کرنے کا الزام ہے، جس کے تحت انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے، نئے آئی جی پنجاب کیلئے3 نام وفاقی کو بھجوائے گئے ہیں ان ناموں میں انعام غنی، عامرذوالفقار اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button