National

Supreme Court declares existence of Federal Ombudsman Secretariat illegal and imposes fine of Rs

Islam Abad(94 news) سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا وجود غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا وجود غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ فیصلہ ایس این جی پی ایل کیخلاف درخواست دائر کرنے کے کیس میں جاری کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے غیر ضروری اور گمراہ کن درخواست دائر کرنے پر جرمانہ کیا اور جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے کو دینے کی بھی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا کوئی قانونی وجود نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب ذمہ داران کےخلاف کارروائی کر کے 2 ماہ میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر ضروری درخواست دائر کر کے سپریم کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔ ایس این جی پی ایل کے خلاف شکایت سننا وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں تھا۔ وفاقی محتسب کا کام بد انتظامی کےخلاف شکایتیں سننا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فریق نہ ہونے پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو درخواست دائر کرنے کا حق نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button