قومی

سموگ سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیرپرعمل کریں، آسیہ، کاشف فاروق

فیصل آباد(94 نیوز) بدلتے ہوئے موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے اوراس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر ایف آئی سی آسیہ فقیر حسین نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن اینڈ میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف وارڈزمیں مریضوں کے لواحقین اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرجنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق، مینجر عاصمہ مزمل بھی موجود تھے۔ میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے کہا کہ موسمیاتی خرابیوں کا بروقت ادراک ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ان چیلنجز کا مقابلہ پوری تیاری کے ساتھ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاؤ کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button