قومی

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود کا ٹراما سنٹر ڈجکوٹ کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شعبہ صحت کے انقلابی اقدامات کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈجکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ 100 بستروں پر مشتمل ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد جبکہ ہسپتال کے موثر آغاز کے لئے191 آسامیوں (SNE) کی منظوری کی درخواست سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ارسال کر دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شہزاد محمود نے ٹراما سنٹر کا دورہ کرکے عمارت کے مختلف شعبے دیکھے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی خصوصی کاوشوں سے ٹراما سنٹر کی عمارت مکمل ہوئی اور جلد مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button