قومی

ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈفیصل آباد میں ویلفیئرآفیسرکی خالی آسامیوں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد یعقوب کے مطابق ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈفیصل آباد میں آنریری ویلفیئر آفیسرکی خالی آسامیوں کے لئے ریٹائرڈ جے سی اوز /این سی اوز درکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ فوجیوں کی خدمت کے خواہشمند اپنے ڈاکومنٹس کے ہمراہ دفتر آرمڈ سروسز بورڈ سے رجوع کریں۔انہوں نے بتایا کہ کم ازکم عمر 45 سال اورزیادہ سے زیادہ 55 سال، کریکٹر مثالی، دوران سروس ریڈانک انٹری نہ ہو اور میٹرک پاس رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے فون نمبر041.9200723 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button