قومی

جرا ئم کے خاتمہ کیلئے افسرا ن اپنا کر دا ر ادا کر یں، آرپی او

فیصل آباد (94 نیوز) جرا ئم کے تدارک اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا نے کے لئے افسرا ن اپنا سپروا ئزری کر دا ر ادا کر یں۔ یہ ہدایت آر پی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ نے فار مل انسپکشن کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل احمد پور سیال آفس ڈسٹرکٹ جھنگ کے دورہ کے دوران کہی۔

اس موقع پر آر پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہویے کہا کہ جراءیم کے تدارک اور مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے افسران اپنا سپروایزری کردار ادا کریں۔

آر پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک روز خدا کے ہاں جوابدہ ہونا ہے۔ اسلئے عوام کو بروقت اور فوری انصاف ملنا چاہیے اور سائیلان کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدام عمل میں لائے جائیں۔ پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور محنتی پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کرپٹ/کام چور پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button