قومی

25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے کی خبروں پر صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا موقف بھی آگیا

لاہور (94 نیوز) کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے کی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا موقف بھی آگیا اور ایسی افواہوں کو مسترد کردیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر ایک ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئرکیا جس میں کہا گیا تھاکہ 25 اکتوبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈاکٹر مراد راس نے اس سکرین شاٹ کیساتھ لکھا کہ ” جعلی خبر، پنجاب بھر میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول کھلے رہیں گے، معمول کے مطابق جعلی میڈیا  تنازعہ کھڑا کرنے کیلئے متحرک ہے ، یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے”۔

یادرہے کہ اسی طرح کی خبریں چند پہلے بھی سامنے آئی تھیں لیکن اس کی بھی تردید کردی گئی اور حکومت نے طلباء اور اساتذہ کے ٹیسٹ کرنا شروع کیے ہوئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا پازیٹو کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے ۔ 

Image

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button