قومی

سہولت بازاروں میں انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عفیفہ شاجیہ

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے فیضان مدینہ چوک سوساں روڑ پر قائم سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرصارفین کو اشیاء ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے ضلع میں قائم سہولت بازاروں میں انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بازار میں آٹا،چینی،دالیں،پھل،سبزیاں اور کریانہ کی دیگر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شام تک ان بازاروں میں معیاری اشیائے خورونوش موجود رہنی چاہیں۔انہوں نے صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت یقینی بنانے اور اشیاء کے نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی بھی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بتایا کہ شہر میں 14 سہولت بازار لگائے گئے ہیں جہاں اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button