National

سلامتی کمیٹی کا اجلاس،واہگہ بارڈر بند، تجارتی تعلقات ختم ،فضائی حدود پر نظر ثانی کا فیصلہ

Islam Abad(94 news) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار، سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،واہگہ بارڈر بند،بھارت کے ساتھ ثقافتی، سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم اورفضائی حدودکھولنے پر نظر ثانی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اہم قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہر سطح پر ساتھ دیا جائے گا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے ساتھ ثقافتی، سفارتی اور تجارتی تعلقات پر بھی نظر ثانی ہوگی جبکہ موجودہ حالات میں فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلووں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button