Former international player Manzoor Hussain's funeral was offered


Faisalabad (94 news) قومی ہینڈ بال ٹیم کے کوچ نصیر احمد کے چھوٹے بھائی ہینڈ بال ٹیم کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی و فیسکو سب ڈویژن غلام محمد آباد کے لائن فورمین فرسٹ منظور حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ منظور حسین48 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے (To Allah we belong and to Him we shall return)۔ مرحوم نے اپنے پیچھے بیوہ 2 بیٹے اور 2 بیٹاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ سعید احمد چنیوٹی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو چوھڑ ماجرا والے قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات عزیز واقارب ، دوست واحباب سمیت تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہر محمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی قاری محمد اکرم عاصم حافظ عبدالرحمن عابد مولانا محمد احسان حافظ جہاں زیب ڈاکٹر محمد علی میاں ارشاد انجم ملک محمد صدیق رانا نصیر احمد مرزا محمد شعیب میاں محمد سلیم محمد عظیم ملک عطاء الرحمٰن شیخ محمد ذیشان و دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی نیک ملنسار اور خوش مزاج و خدا ترس انسان تھے ۔ ہمیشہ خدمت انسانیت کے جذبہ سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہتے تھے ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بشری خطاؤں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔



