Events / Seminars

Lunch of intellectuals in honor of FUJ professionals

Faisalabad (94 news) فیصل آباد کے ادباء و شعراء کرام کیطرف سے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس پروفیشنلز کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ادباء ، شعراء کرام اور دانشوروں کی طرف سے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ( Faisalabad Union of Journalists)کے نو منتخب صدر میاں ندیم احمداور جنرل سیکرٹری ندیم شاہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کی میزبان انڈوپاک کی معروف نظم گو شاعرہ صفیہ حیات تھیں ، تقریب چاند کیبل کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد ماجد کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض معروف دانشور ادیب الیاس اسد نے ادا کیے جبکہ معروف شاعر ناصر مجید ،کالم نگاردانشورعظیمی ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے ایف یو جے پروفیشنل کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا بھرپور استقبال کیا ۔ صفیہ حیات نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران فیصل آباد کی صحافت کا روشن باب ہیں امید ہے یہ پسے ہوئے طبقے کی آواز بنیں گے اور صحافتی ذمہ داریوں کوحسب معمول احسن انداز میں نبھائیں گے ۔

تقریب کے انعقاد کا مقصد ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور خوشیاں شیئر کرناہے۔ ا ن کاکہنا تھا کہ ہمیں خوشیاں بانٹتے رہنا چاہیے تاکہ خوشی کے لمحات کو سمیٹ سکیں،

ناصر مجید نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں ندیم احمد اورندیم شاہد فیصل آباد کی صحافت میں ایک معتبر نام ہیں ان کا انتخاب انکی صحافتی خدمات کا اعتراف ہے۔ اسی طرح اقبال عظیمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ندیم شاہد کوعرصہ دراز سے جانتا ہوں ان کے ادارہ روزنامہ صورت حال کا نام تمام ادبی ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں احترام سے لیا جاتا ہے ، یہ ادارہ صحافیوں کی تربیت گاہ کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ اس کے بانی خالد محمود مرحوم نے بہت سے مقامی اور صحافیوں کی تربیت کی جو آج اسلام آباد ، لاہور میں صحافت میں ایک روشن ستارہ کی مانند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی کالم نگاری کا آغاز روزنامہ صورت حال سے کیا ۔ اس ادارے سے وابستہ ندیم شاہد فیصل آباد کی صحافت کا ایک معتبر نام ہیں اور ان کے سیاسی مخالف بھی ان کی صحافتی خدمات کے معترف ہیں۔

ندیم شاہد نے کہا کہ ادبا ء ، شعرا ء کرام معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں ان کی آنکھ وہ کچھ دیکھتی جو عام آدمی سے اوجھل ہوتا ہے اور انکی تحریریں معاشرہ کو متوازن بنانے اور مثبت تبدیلی کاباعث ہوتی ہیں معاشرہ جتنا لٹریچر کی طرف راغب ہو گا اتنا ہی خوبصورت اور انسان دوست ہوتاہے ، بطور جنرل سیکرٹری تجارتی ، سیاسی حلقوں سے پزیرائی ملی مگر آج ادبا ء اور شعرا ء کرام کی طرف استقبالیہ میرے لیے اعزاز ہے اور مجھے جو خوشی ہورہی بیان نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ایف یو جے پروفیشنل کے مرکزی صدر انقلابی لیڈر مظہر اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا ندیم کی قیادت میں ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پی ایف یو جے کی دوسری تنظیموں کے عہدیداران جو عرصہ دراز سے ان پر قابض ہیں وہ دراصل میڈیا مالکان اور سیٹھوں کی پاکٹ یونین بن چکی ہیں۔ مگر ہم ورکر جرنلسٹس کیلئے کوشا ں ہیں۔

میاں ندیم احمد نے اس محفل کوسجانے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور تمام قلمکاروں کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی پیشکش کی ان کا کہنا تھا بطوراینکر پرسن ریڈیوپاکستان اور 94 نیوز چینل پلیٹ فارم آپ کے لیے حاضر ہیں،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button