National

Kzrnak have videos of? Hamid Mir

Islam Abad (94 news)معروف صحافی حامد میر نے کہاہے کہ سب سے نقصان دہ ویڈیوملک سے باہر ہے ، وہ ویڈیو اگر سوشل میڈیا پر چلے گی یا وہ صاحب کسی باہر کے اخبار کو دے دیں تو اگر وہ چل گئی تو طوفان آجائیگا ، انٹر نیشنل میڈیا پر پاکستان کاتماشہ لگے گا ۔

حامدمیر نے کہا کہ عدلیہ کو فوری طور پر ویڈیوکے معاملےکا نوٹس لینا چاہئے ، یہ کسی ایک ادارے یا پارٹی کوفائدہ یا نقصان نہیں ہورہا بلکہ اس سے نقصان پاکستان کا ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو فوری طور پر اس معاملے کو نپٹانا چاہئے تاکہ اس پر کسی کو سیاست کرنے کا موقع نہ ملے ۔حامد میر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ حکومتی حلقوں میں کنفیوژن پائی جاتی ہے ،

کل فردوس عاشق اعوان بڑے اعتماد سے کہہ رہی تھیں کہ ہم اس ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے لیکن تحریک انصاف کے بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کا چہرہ نہیں ہیں اسلئے فردوس عاشق اعوان بڑے غصے میں آئیں ۔ تحریک انصاف نے اب فیصلہ کیاہے کہ شہزاد اکبر صاحب اس حوالے سے میڈیا کے سامنے آئیں گے اور تحریک انصاف نے بالکل درست فیصلہ کیاہے کہ گیند عدلیہ کی کورٹ میں لے گئے ہیں اور کہا کہ یہ معاملہ عدلیہ کاہے اور عدلیہ ہی اس کودیکھے ۔ان کا کہناتھاکہ سب سے نقصان دہ ویڈیوملک سے باہر ہے ، وہ ویڈیو اگر سوشل میڈیا پر چلے گی یا وہ صاحب کسی باہر کے اخبار کودے دیں گے،چلے گی تو طوفان آجائیگا ، انٹر نیشنل میڈیا پر پاکستان کاتماشہ لگے گا ، اس لئے اس تماشے کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر ہی اس کا فیصلہ کرلیں اور تماشہ بند کمرے میں لگائیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button