قومی

حکومت برطانیہ کو ایک نہیں100 خط لکھے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی طرف سے برطانیہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو 100 خط لکھے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم  اور پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بیٹی کے ساتھ بیرون ملک سے واپس آئے تھے، کیا ملک میں سارے مسائل ختم ہو گئے جو حکومت نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، برطانیہ میں ان کا علاج ہورہا ہے، ان کی واپسی سے متعلق عدالت ہی فیصلہ کرے گی، حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو 100 خط لکھے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ نوازشریف کو بطور مجرم واپس لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اوراِس حوالے سے حکومت پاکستان نے پنجاب حکومت کی سفارشات پربرطانوی حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے خط بھی لکھ دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button