قومی

جلد انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں،معروف صحافی کاشف عباسی کی پیشن گوئی

اسلام آباد (94 نیوز )معروف صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے لیے پہلا سال بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ دوسری جانب اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ اتنا وقت نہیں ہے عمران خان کے پاس ،صرف تین مہینے ہیں حکومت کے پاس،تین مہینے کے اندر عمران خان نے اپنی پالیسی واضح کرنی ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ۔

نجی نیو ز چینل 92نیوز کے پروگرام ”بریکنگ ویوز ود مالک“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت کو تین ماہ میں فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے نہیں تو بہت سے اتحادی ہاتھ سے نکل جائیں گے ۔ادھر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اتنا غیر مستحکم سیٹ اپ ہے کہ بہت جلد انتخابات ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،یہ سیٹ اپ زیادہ عرصے چل نہیں سکتا پھر یہ ہی ہو گا کہ جی ڈی اے اپنا حصہ مانگے گی ،ایم کیو ایم اپنا پریشر ڈالے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ ہی کہیں گے کہ مجھے چلنے نہیں دیا جا رہا ۔ویڈیو دیکھئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button