قومی

ثاقب نثار نے ڈیم بنانا تھا،قوم کو بے وقوف چلے گئے, احسن اقبال

اسلام آباد(94نیوز) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار قوم کو ڈیم کے نام پر بے وقوف بنا گئے لہذا ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس سے کرنی چاہیے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں 9ارب روپے آئے ہیں جس میں سے سوا ارب روپے بیرون ملک سے ہے ،باقی سارا پیسہ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں پر ڈاکا ڈال کر زبردستی اکٹھا کیا گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق چیف جسٹس کو قوم کے سامنے پیش ہونا چاہیے ،جو بابائے ڈیم بنے تھے اور جنہوں نے قوم سے ڈیم بنانے کا وعدہ کیا تھا وہ قوم کو ڈیم کے نام پر بے وقوف بنا کر چلے گئے ۔احسن اقبال نے کہا کہ نئے پاکستان کے دھوکے میں اس حکومت کومسلط کیاگیا، نئے پاکستان کی فلم میں جنت کا وعدہ کرکے عوام کو جہنم میں دھکیلا گیا ہے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، یہ لوگ تو خرچے گھٹانے آئے تھے، بتایا جائے تین ماہ میں 100 ارب کا گھاٹا کیوں ہوا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بغیر چندہ مانگے 122 ارب روپے خرچ کرکے ڈیم کی زمین خریدی، 13 ارب روپے خرچ کرکے 9 ارب روپے اکھٹے کیے گئے، ڈیم کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ڈاکہ ڈال کر پیسہ اکھٹا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ سابق چیف جسٹس قوم کے سامنے پیش ہوں، بابائے ڈیم قوم کو ڈیم کے نام پر بھی بے وقوف بنا گئے، جب تک آپ کے پاس 8 ارب ڈالر نہیں ہوں گے کوئی ٹھیکیدار اپنی بڈ جمع نہیں کرائے گا، ان پیسوں کی وصولی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کرنی چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button