حکومت نے ٹی وی چینلز کے ریٹ مقرر کردیئے، جیو،اے آروائی پہلے نمبروں پر


اسلام آباد (94نیوز) وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کے اشتہارات کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹی وی چینلز کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے سرکاری نرخ مقرر کیے تھے جس پر پی بی اے اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ لگ بھگ 2 ماہ کی جدوجہد اور میڈیا مالکان کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں۔ حکومت نے اب کی بار تمام نیوز چینلز کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔
حکومت نے تیسری سلیب 75 ہزار روپے کی مقرر کی ہے جس میں خیبر ، کے ٹی این، اب تک ، نیوز ون، وش نیوز، ہم نیوز، نیو، بول، سٹی 42 ، جی این این ، پبلک اور روز نیوز کو رکھا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے چوتھی اور آخری سلیب 50 ہزار روپے کی رکھی گئی ہے جس کے تحت باقی نیوز چینلز کو اشتہارات جاری کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دسمبر میں ٹی وی چینلز کیلئے ن لیگ کی حکومت کے مقابلے میں انتہائی کم نرخ مقرر کیے تھے جن پر صحافتی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔



