قومی

تعلیمی بورڈ کےزیراہتمام ’’نعت و اسلامک کوئز‘‘کے مقابلے 4نومبر کو ہونگے

تقریب کے مہمانانِ خصوصی رضا نصراللہ گھمن(ایم این اے)اور آر پی او ہوں گے

فیصل آباد (94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام عیدمیلادالنیؐ کے سلسلہ میں سکولز اینڈ کالجز لیول کے مقابلے ’’نعت و اسلامک کوئز‘‘  4نومبر بروز سوموار زیرصدارت چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین منعقد ہوں گے۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری، کنٹرولر امتحانا ت مسز شہناز علوی کے علاوہ دیگر مہمان بھی موجود ہوں گے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی چوہدری رضا نصراللہ گھمن ایم این اے اور غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق 4نومبر کو صبح 9 بجے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گا جبکہ مقابلوں کا باضابطہ آغاز 10 بج کر 5 منٹ پر تلاوتِ کلام پاک سے ہو گا بعد میں مقابلہ نعت ایجوکیشن بورڈ کے آڈیٹوریم جبکہ مقابلہ اسلامک کوئز کانفرنس روم میں ہو گا۔ مقابلہ جات ختم ہونے کے بعد نتائج مکمل ہونے تک چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی اور ساتھ ہی تقریب کے مہمانانِ خصوصی چوہدری رضا نصراللہ گھمن ایم این اے اور غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بھی خطاب کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر مہانانِ گرامی  اول‘ دوئم اور سوئم آنے والے طلباء وطالبات کو کیش پرائز اور تعریفی اسناد دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button