National

Demand for increase in summer vacation in educational institutions

Karachi (94 news) گورنمنٹ اسکول ٹیچرز نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسو سی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ سرکاری سکول کے اساتذہ نے کہا ہے کہ شدید گرمیوں کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 14 May 15 جولائی تک ہوئی تھیں۔

سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھجوائی گئی۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 May 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

قبل ازیں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی تھیں لیکن 2017ء میں بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔ اس سال سندھ میں یکم مئی سےچھٹیاں ہوئی تھیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button