قومی

تحریک طالبان نے وزیرستان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

خڑکمر (94 نیوز) کالعدم تحریک طالبان نے وزیرستان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، گزشتہ روز خڑکمر کے علاقے میں پاک فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی افسران اور ایک اہلکار شیہد ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے نیٹ ورک نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے خڑکمر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی افسران اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔

فوجی قافلے پر حملہ خڑکمر کے علاقے میں کیا گیا۔ فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے تباہ ہوگئی جس باعث 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ حملے میں 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق شہید ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ، میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کےعلاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجرمعیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ اب اسی مقام پر پاک فوج کے قافلے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں مختلف واقعات میں 10 سکیورٹی اہلکار شہیدجبکہ 35زخمی ہوچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button