قومی

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، 128 ترقیاتی سکیموں میں93 جاری،35 نئی شامل، لوکل گورنمنٹ کی تجویز کردہ159 سکیموں پر عملدرآمد بارے بھی آگاہ کیاگیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی/رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر اور سی پی او کامران عادل نے عوامی بہبود کے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ارکان اسمبلی چوہدری عارف محمود گل،ظفر اقبال ناگرہ،راؤ کاشف رحیم،خان بہادر ڈوگر،جعفر علی ہوچہ اور سینیٹر طلال چوہدری بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عثمان علی،احمد سلیم چشتی،ڈاکٹر شہاب اسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال،سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی رؤف احمد سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔سی پی او نے کمیٹی کے ارکان کو ضلع میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ جرائم کے خاتمے اورمظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ترجیح ہے جس میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ارکان اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ضلع میں عوامی بہبودکے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اے ڈی پی2024ء کے تحت ضلع میں 128 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں جن میں 93 جاری اور 35 نئی سکیمیں شامل ہیں اسی طرح لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ارکان اسمبلی کی تجویز کردہ159 سکیموں پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر سے کچروں کے پرانے ڈھیروں کاصفایا کرایا جارہا ہے۔سروے کراکر109 پوائنٹس پر عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیروں میں سے 40 سے زائد مقامات کلیئر کرادیئے گئے ہیں۔ضلع کی تعمیر وترقی میں ارکان اسمبلی کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ارکان اسمبلی نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ارکان اسمبلی نے عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد پر زور دیااور کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے۔ارکان اسمبلی نے بعض مسائل کی نشاندہی کی۔کنوینر کمیٹی/ایم این اے نے تحصیل ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اورضلعی انتظامیہ مل کر عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہورہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button