لوگوں کی فکرکرنے اورلوگوں کے دین وایمان کو بچانے والوں کو دیدار مصطفےٰ نصیب ہوتا ہے،


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) دارالعلوم نوریہ رضویہ و بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے میں عرس انشاہ احمد رضا خان بریلوی، سید زاہد علی شاہ قادری نوری رضوی سے خطاب کرتے ہوئے غلام بشیرنقشبندی، سیدشفاعت رسول، حاجی محمدامین قادری نے کہا کہ جو لوگوں کی فکر کرتا ہے لوگوں کے دین اور ایمان کو بچاتا ہے پھر تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اپنا دیدار بھی عطا فرماتے ہیں اور مصافہ بھی عطا فرماتے ہیں اور جو بھی آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا امتی ہے اس کا پہلا فریضہ ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا فکر کرے ان کے گھر بار اور ان کے رہن سہن کا اور ان کے کھانے پینے کا خیال رکھیں تو آقا علیہ الصلوۃ والسلام اس کو اپنا دیدار ضرور عطا فرمائیں گیں اور سیدی مجدد دین و ملت اعلی حضرت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ کریں تو ان میں ایک چیز بڑی نمایاں نظر آتی ہے وہ یہ کہ ان میں ادب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت زیادہ تھا یہی ہماری زندگی کا تقاضا ہے کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ کا ادب کریں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کی بھی نسبت ہے اس کا ادب و احترام کریں ۔انہوں نے خطاب میں اللہ کے محبوب بندوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا اس پر بڑی اہم وضاحت کی اور انہوں نے اولیاء کرام کی سیرت طیبہ سے یہ بات اخذ کی کہ جو بھی اللہ کا مقرب بندہ بنتا ہے وہ اس لیے بنتا ہے کہ وہ مخلوق خدا کی خدمت کرتا ہے ان کے دین کی فکر کرتا ہے ان کی ایمان کو بچاتا ہے اس لیے اللہ رب العزت ان کو اپنا قرب عطا فرماتا ہے اور سیدی اعلی حضرت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ یہ ساری زندگی بھی لوگوں کے ایمان بچاتے بچاتے گزر گئی اس لیے آپ نے فتاوی رضویہ کی 35 جلدیں تصنیف فرمائی عرس کی تقریب میں علماء کرام،سادات کرام اورمختلف سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے سیدحمایت رسول شاہ،سیدسعادت رسول شاہ،پیرسیدجلال الدین رومی، محمد عثمان صدیقی قادری، میاں کاشف محمود، مفتی شہبازقادری،قاری عبداللہ رضا،سیدعلی اکبر،قاری لیاقت حسین شاہد، عاصم جماعتی،مولاناسجادرضوی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔



