National

بھارتی جہاز کیوں نہیں گرائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت

Rawalpindi (94news) DG ISPR Major General Asif Ghafoor said the Indian aircraft to the Pakistan border for a while and they were answered fully.

بھارتی دراندازی کے حوالے سے بلائی گئی ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جہاز کیوں نہیں گرائے؟ اس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر بھارتی طیارے تھوڑی دیر اور پاکستان کی حدود میں رہتے تو پھر جواب مختلف طریقے کا ہوتا۔ پہلی سٹرائیک پر آپ کا فوری جواب جاتا ہے ، جب ڈاگ فائٹ ہوتی ہے تو آپ کا جواب مختلف ہوتا ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو پوری ایئر فورس فضا میں ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی پی آر نے کہا کہ اگر انڈیا چاہتا تو وہ ایل او سی کراس کیے بغیر بھی حملہ کرسکتا تھا لیکن ان کا مقصد تھا کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونا اور واپس جانا ہے۔ اگر وہ کارروائی کرنا چاہتے تو پاکستان میں ہزاروں مدارس ہیں جن میں سے کسی کو بھی نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو شہید کرکے انہیں دہشتگرد قرار دے دیتے کیونکہ شہید ہوئے شہری تو یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ پر امن شہری تھے۔ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی کارروائی کو سچ ثابت کرنا چاہتا ہے لیکن ہم جھوٹ کا جواب سچ کے ساتھ دیں گے، پہلے بھی بھارت کے پول کھولے اور اب بھی کھولیں گے۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم مختلف طریقے سے جواب دیں گے اور آپ کو حیران کردیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button