National

The FDA has sealed the offices of five illegal housing schemes

Faisalabad(94 news) ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر منظوری قائم کی جانیوالی پانچ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سیل کردیا جن کے ڈویلپرز کو ایف ڈی اے کی طرف سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے کہ وہ ہاؤسنگ سکیم کے اجراء کیلئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں عدم تعمیل پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر 196رب میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تووہاں ہاؤسنگ سکیمکرن ویلی، جے ایم ویلی، رائل پام سٹی اور اضافی آبادی جبکہ شیخوپورہ روڈ پر پیرا ڈائزفیز i غیر منظور شدہ پائی گئیں جن کے دفاتر کو فوری طور پر سیل کردیاگیا۔

ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ محکمانہ شرائط وضوابط کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے آگاہ کیاہے کہ تعمیراتی شعبہ کی ترقی کیلئے حکومتی مراعات کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور کی تیز رفتار انجام دہی کے ساتھ محکمانہ آسانیاں پید اکی گئی ہیں جن کے تحت درخواستیں ای خدمت مرکز پر چیک لسٹ کے مطابق وصول کی جارہی ہیں اور این سی او کے اجراء سمیت دیگر محکمانہ کارروائی ایک ہی چھت تلے مکمل کی جارہی ہے تاکہ 60دن کی مقررہ مدت کے اندر منظوری کے مراحل طے کئے جاسکیں لہٰذا ڈویلپرز کو چاہئے کہ وہ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کیلئے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مکمل فائل ای خدمت مرکز جمع کروائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی معلومات یا رہنمائی کیلئے ایف ڈی اے کے مرکزی آفس سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button