قومی

ایف ڈی اے میں افسروں کی اگاڑ پچھاڑ، ڈی جی نے تبادلوں کی منظوری دی

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی منظوری سے ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں میں افسران و سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خان چدھڑ کی طرف سے جاری ہونے والے دفتری حکم نامے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ایف ڈی اے اظہار الحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٰII میں ٹرانسفر کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شہزاد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آفس اسسٹنٹ غلام شبیر کو اپنے سکیل میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینجمنٹii میں کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایف ڈی اے سٹی کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ii میں خدمات انجام دینے والے آفیسر اسد مجید ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے پر اپنے محکمہ میں واپس چلے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button