قومی

مبارک ثانی کیس،علمائے کرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کردی

اسلام آباد(94 نیوز) مبارک ثانی کیس کے فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی نظرثانی اپیل پرسماعت کے دوران  علماءکرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے کچھ پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی اپیل پر سماعت  ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہماراملک اسلامی ریاست ہے، اس لئے عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ معاملہ مذہبی ہے تو پھر علمائے کرام کوسن لیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ میری ہر نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ یا اللہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ ہو جائے۔

علامہ تقی عثمانی نے 29مئی کے فیصلے سے 2پیراگراف حذف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالتی فیصلے میں جو غلطیاں اور اعتراض ہیں ہمیں نشاندہی کریں، اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی آرا کو مدنظر رکھا جائے، مفتی طیب قریشی نے کہاکہ جو تجاویز علماء نے دی ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاکہ سپریم کورٹ نظرثانی فیصلے کا پیراگراف 42حذف کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button