Events / Seminars

Easter is the name of love, Mian Nadeem Ahmed

ملکی ترقی میں مذہبی اقلیتوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،میاں محمد زاہد، فاروق بٹ، یوسف عدنان

Faisalabad (94 news) ایسٹر پیار محبت، بھائی چارہ، صبر اور دوسروں کے احترام کا نام ہے۔ یہ بات چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس میاں ندیم احمد، جنرل سیکٹری یوسف عدنان، میاں ظفر اقبال، فرخ بشیر، میاں محمد زاید سابق ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفئیر، فاروق بٹ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، فاروق ایوب، ارشاد پرکاش، صدر علماء ڈاکٹر عدنان فاروق اور چوہدری محمد سلیم سینئیر وایس چئیرمین ایف این این نے مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اس وقت مذہبی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دین امن کے خلاف نہیں جو معاشرے کا امن خراب کرتے انکا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے، اور کوئی بھی اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک اسکا تمام انبیاء پر، تمام آسمانی کتابوں پر ایمان نہیں۔ اسلئے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا کسی بھی صورت درست نہیں۔

انبیاء کران کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ امن کا پرچار کریں۔ ہمیں اپنے اپنے مذاہب میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہیئے،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button