قومی

آرمی چیف عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد (94 نیوز) آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم، اٹارنی جنرل، فروغ نسیم، سیکرٹری قانون اور کابینہ کے سینئر اراکین کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے سینئیر اراکین کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں موجودہ بحران کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں لیگل ٹیم بھی شرکت کرے گی۔وزیراعظم آفس میں بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر بلایا ہے۔اجلاس میں آج سپریم کورٹ  میں ہونے والی سماعت پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جانب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا میرے پاس معاملہ چیف آف آرمی سٹاف سے متعلق ہے۔  آرمی چیف جو صدر و وزیراعظم کی سفارش پر تعینات ہوتا ہے۔ مجھے ان کے جنرل ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں۔چاہے وہ ساری ز ندگی جنرل رہیں۔ معاملہ یہ ہے کیا انہیں بطور آرمی چیف توسیع مل سکتی ہے؟

اٹارنی جرنل نے کہا آرمی چیف کو وفاقی حکومت تعیینات نہیں کر سکتی۔جسٹس منصور شاہ نے پوچھا کہ کیا مدت ختم ہو جائے تو آرمی چیف ریٹائرڈ ہو جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے کہا جنرل کی ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی ریٹائڑد جنرل کو آرمی چیف لگا سکتے ہیں۔اس میں تو یہ بھی نہیں لکھا کہ آرمی چیف، آرمی سے ہو گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کب ریٹائر ہوں گے جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرمی چیف کل رات ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا پھر تو اس پر فوری فیصلہ ہونا چاہئیے۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کل ریٹائر ہو جائیں گے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت 28 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مطلب آرمی چیف کی مدت 28 اور 29 کی درمیانی شب ختم ہو رہی ہے۔وقت کم ہے فیصلہ کرنا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button