National

ییمرا نے جیو نیوز کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

Islam Abad (94 news)پیمرا نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز نے 18 July 2019 کو اپنے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں چیئرمین نیب اور نیب کو ان کا موقف لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا جو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جیو نیوز کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس 2002 اور پروگرام اینڈ ایڈورٹائزمنٹ کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی مختلف شقوں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، جس پر چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 30 یوم کے اندر یہ جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا اور بار بار پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ادارے کا لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button