Commerce

یکم اپریل سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں

Islam Abad (94news) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 Rs. 91 پیسے تک اضافے کا امکان۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتیں بڑھانے کی سمری ارسال کر دی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 Rs. 91 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی ہے اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 Rs. 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 Rs. 17 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 Rs. 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 Rs. 50 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
More

Related news

Leave a Reply

Close