شوبز

اداکار محسن عباس حیدر بے روزگاری کا بہانہ بنا کر بچے کا خرچہ دینے سے انکار کر رہا ہے، فاطمہ سہیل

لاہور (94 نیوز) اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے کہا ہے کہ محسن عباس حیدر بے روزگاری کا بہانہ بنا کر بچے کا خرچہ دینے سے انکار کر رہاہے مگر سچ تو یہ ہے کہ وہ مالی طور پر خاصہ مستحکم ہے، اگر نہیں ہیں تو ڈیفنس فیز 6 کے گھر کی اقساط کیسے ادا کر رہاہے اور اپنا خرچہ کیسے اٹھا رہاہے۔محسن عباس باقاعدگی سے کنسرٹ کر رہاہے مگر اس کے پاس بچے کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اداکار نے تصویر کا صرف ایک رخ دکھایا ہے جو کہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے،اداکار نے می ٹو کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ میرے لیے باعث حیرت ہے کیونکہ می ٹو کا میرے اور محسن کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ میرا سابق شوہر لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہاہے کہ وہ مقدمے سے بری ہو چکا جب کہ ایسا نہیں ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ ابھی تک عدالت میں ہے جس میں اس پر مجھے تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی وجہ سے دفعہ 506 لگائی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button