حسن رضا چوہدری کو بیرسٹر بننے پر چوہدری کاشف غلام رسول مسلم لیگ (ن) وسابق چئیرمین یونین کونسل نمبر 68 کی جانب سے مبارکباد


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) معروف سماجی شخصیت چوہدری کاشف غلام رسول نے مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نمبر 68 کے چیئرمین، ممتاز کاروباری شخصیت، عوامی گڈز چوہدری محسن سلیم کے صاحبزادے حسن رضا چوہدری کو بیرسٹر بننے اور اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں چوہدری کاشف غلام رسول نے کہا کہ بیرسٹر حسن رضا چوہدری کا انگلینڈ جیسے ترقی یافتہ ملک سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بیرسٹر بننا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے فیصل آباد شہر کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا اور پھر اپنی صلاحیتوں کو وطن عزیز کی خدمت کے لیے وقف کرنا ایک انتہائی خوش آئند امر ہے۔
چوہدری کاشف غلام رسول نے مزید کہا کہ بیرسٹر حسن رضا چوہدری جیسے باصلاحیت نوجوان ملک کے مستقبل کا روشن سرمایہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کو فروغ دینے میں بھی اپنا مثبت حصہ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری محسن سلیم نے اپنے بیٹے کی بہترین تعلیم و تربیت کر کے ایک قابل فخر مثال قائم کی ہے، جو دیگر والدین کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ ایسے نوجوان ملک و قوم کے لیے امید کی کرن ہیں جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چوہدری کاشف غلام رسول نے حسن رضا چوہدری کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنے علم و ہنر کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔



