National

گیس کے گھریلو کنکشن پر عائدپابندی ختم کردی گئی

Faisalabad(94 news) سوئی ناردرن گیس نے گهریلو کنکشن پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب گھریلو کنکشن ملنا شروع ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے گهریلو صارفین کے کنکشن پر عائد پابندی کو ایک ماہ بعد ختم کر دیا ہے، محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 June 2016 تک جمع ہونیوالی تمام درخواستوں پر کنکشن لگائے جائیں گے، سوئی گیس کمپنی نے ایک ماہ قبل اوگرا کی ہدایت پر کنکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی تهی، تاہم اب ایک ماہ کے بعد پابندی ختم کر کے کنکشن لگانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے، صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کر وا کر کنکشن حاصل کر سکیں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close