قومی

گیس کے گھریلو کنکشن پر عائدپابندی ختم کردی گئی

فیصل آباد(94 نیوز) سوئی ناردرن گیس نے گهریلو کنکشن پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب گھریلو کنکشن ملنا شروع ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے گهریلو صارفین کے کنکشن پر عائد پابندی کو ایک ماہ بعد ختم کر دیا ہے،  محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 جون 2016 تک جمع ہونیوالی تمام درخواستوں  پر کنکشن لگائے جائیں گے، سوئی گیس کمپنی نے ایک ماہ قبل اوگرا کی ہدایت پر کنکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی تهی، تاہم اب ایک ماہ  کے بعد پابندی ختم کر کے کنکشن لگانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے، صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کر وا کر کنکشن حاصل کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button