قومی

اے پی سی میں شرکت کروں گا،ملکی مفادمیں فیصلے کئے جائیں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(94 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی سی میں ملک کے مفادمیں فیصلے کئے جائیں گے، سب کی نظریں اے پی سی پر لگی ہوئی ہیں اچھی خبر آئےگی،انہوں نے کہا کہ مولاناصاحب کوزبان دی ہے کہ اے پی سی میں شرکت کروں گا۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بجٹ دھاندلی کے ذریعے پاس کیاجارہاہے،بجٹ عوام دشمن اور اس کی شق پراعتراض آیاہے،حکومتی نمائندوں  کی طرف سے بھی بجٹ پراعتراضات آئے،دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی بجٹ پر بحث میں حصہ لے رہی ہے، کوشش کروں گابجٹ کٹوتی تحریک میں بھی حصہ لوں اوراے پی سی میں بھی شرکت کروں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹاکابچہ بچہ دہشتگردوں کےخلاف کھڑاہوا،حکومت معلوم نہیں پروڈکشن آرڈر کیلئے کس سے مشاورت کر رہی ہے، نہ ضیاالحق، نہ پرویز مشرف نے ایسا کیا،حکومت جمہوریت کو کمزور کر رہی ہے،جوبھی دھاندلی زدہ عمل سے گزر کر آتے ہیں وہ پریشان ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button