قومی

مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی کانفرنس جاری

اسلام آباد(94 نیوز) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے، اے پی سی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی، قومی وطن پارٹی، پختونخواعوامی ملی، عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی شریک ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی شروع ہو گئی ہے ،جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی کررہے ہیں ،اے پی سی میں شہبازشریف،مریم نواز کی سربراہی  میں ن لیگ کا وفد شریک ہے جبکہ رضا ربانی،شیری رحمان ، یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل پیپلزپارٹی کا وفد بھی شریک ہے، اے پی سی میں آفتاب شیرپاؤ اورمحمود خان اچکزئی، اسفندیارولی خان،شاہ اویس نورانی، میر حاصل بزنجواورساجد میر بھی شریک ہیں جبکہ دعوت کے باوجود جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی میں بجٹ کی منظوری کو رکوانے، حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاؤن، حکومت گرانے اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button