National
Heat intensity, temperature 49 Degree, the Meteorological Department announced the good news


Faisalabad (94 news) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے اضلاع جہلم، چکوال ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا اور نارووال میں بھی بارش کی توقع ہے۔
The previous 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو میں 48، جیکب آباد، بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان میں47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔