قومی

سمانہ واٹرڈسپوزل سٹیشن کو فنکشنل بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے،

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنر ل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے ہدایت کی ہے کہ سمانہ واٹرڈسپوزل سٹیشن کو پائیداربنیادوں پر فنکشنل بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ نکاسی آب کے حوالے سے اہل دیہہ کے مسائل دیرپا انداز میں حل ہوسکیں۔

انہوں نے یہ ہدایت ایف ڈی اے سٹی سے ملحقہ واسا کے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر اسد مجید، سانول ملک، طلحہ تبسم ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے مختلف پلاٹس میں جمع ہونیوالے گندے پانی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی آب کا یہ مسئلہ حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اس سلسلے میں متعلقہ افسران محکمانہ اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں۔انہوں نے کہاکہ گندے پانی کے یہ جوہڑ ختم کرکے ایف ڈی اے سٹی کے پلاٹس کو محفوظ بنایاجائے۔ انہوں نے بجلی کے ٹرانسفارمر اور پمپنگ مشینری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کا بہتر انتظام کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بقایاترقیاتی کام بلاتاخیر مکمل کریں۔چیف انجینئر ایف ڈی اے نے منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سمانہ آبادی میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ڈسپوزل سٹیشن سیوریج سسٹم کوسرگودھا روڈ کے مین سیوریج لائن سے منسلک کیاگیاہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایف ڈی اے اور واسا کے اشتراک سے سیوریج کا یہ نظام جلد مکمل کرنے کیلئے محکمانہ اقدامات کو کامیاب بنائینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button