بین الاقوامی

کرونا وائرس،غلط معلومات پھیلانے والی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،چین

بیجنگ(94 نیوز) چین کی وزارت برائے سول امور نے کہاہے کہ کرونا وائرس وبا کے دوران غلط معلومات پھیلانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماجی تنظیموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت سول امور نے ایک نوٹس میں کہاہے کہ سماجی تنظیموں کی رجسٹریشن کے مراکز وبا کی روک تھام کیلئے اپنے منصوبوں میں بہتری لائیں جبکہ عوام اپنے معاملات آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعے نمٹائیں۔ وزارت نے کہا کہ مختلف سطح پر سماجی تنظیموں کی نگرانی کرنے والے ادارے تعلیم یا تربیتی سیشن منعقد نہ کریں تاکہ ہجوم جمع نہ ہو۔

یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں ووہان شہر میں ہوئیں، 7711 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہےجبکہ 170افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔چین کے علاوہ دیگر 15 ملکوں میں بھی کرونا وائرس کے 68 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، جاپان، فرانس، اردن اور بھارت کے شہریوں نے چین سے واپسی شروع کر دی ہے، دوسری طرف چینی حکام نے سفر پر پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں۔یاد رہے کہ چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد چین میں مقیم طلبہ کے والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، والدین نے حکومت سے بچوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button