قومی

کورونا کی مؤثردوا چند ہفتوں میں تیار کر لیں گے: ظفر مرزا

اسلام آباد (94 نیوز) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کی مؤثر امریکی دوا ’ریم ڈیزیور‘ کی پاکستان میں چند ہفتوں میں تیاری شروع ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ابھی نہ ویکسین ہے نہ کوئی مستند علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا دوا ساز کمپنی جیلی ایٹ نے دوا ’ریم ڈیزیور‘ بنا کر کہا ہے کہ یہ کورونا کی مؤثر دوا ہے، بتایا گیا ہے کہ دوا کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 7 مارچ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے دوا ساز کمپنی کے حکام سے میٹنگ کی، دنیا بھر میں 5 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے جو یہ دوا بنا سکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں دوا ’ریم ڈیزیور‘ کو بنانے کا لائسنس رکھنے والی 5 کمپنیوں میں سے ایک کمپنی پاکستان میں ہوگی، چند ہفتوں میں پاکستان میں اس دوا کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ 6 سے 5 ہفتوں میں دوا کی رجسٹریشن ہوگی اور 8 ہفتوں کے دوران پیدوار شروع ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button