قومی

فیصل آباد کو پینے کا صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم دیں گے، وائس چئیرمین واسا

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی اور بہترین سیوریج سسٹم  دینے کی کوشش کریں گے، فیصل آباد ہیپاٹائٹس کا گڑھ ہے جسکی بڑی وجہ پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونا ہے، یہ گفتگو واسا کے نومنتخب وائس چئیرمین شیخ شاہد جاوید نے 94 نیوز کیساتھ گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی، لیکن اس کے لئے ہمیں وقت چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں ابھی وائس چئیرمین واسا بنا ہوں ابھی میں واسا کے متعلق معلومات اکٹھی کر رہا ہوں کہ کون کونسے منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں اور کونسے چیلنجز کا سامنا ہے ابھی مجھے ایک دو ماہ سمجھنے کو لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے واسا سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پرانی لائنوں کی جگہ صنعتکاروں سے ملکر نئی لائینیں ڈلوائیں۔ اس موقع پر پی آر او اظہر علی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button