قومی

کلین گرین پاکستان انڈیکس کے تمام انڈیکیٹرزکاہر پندرہ روز بعد جائزہ لیا جائے گا، میاں آفتاب

فیصل آباد(94 نیوز)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں کلین گرین پاکستان انڈیکس پر عملدرآمد اور ورک پلان ترتیب دینے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد نے کی۔

ڈی جی پی ایچ اے آصف چوہدری،ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے عامر عزیز،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن ڈاکٹر مشتاق سپرا،علی احمد سیان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدری،فاریسٹ اور ضلع کونسل ودیگر محکموں کیافسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران پلانٹ فار پاکستان مہم پر اب تک ہونے والی پیش رفت اور ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صدر اجلاس نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پرکلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس منصوبے کے تحت ہریالی اور صفائی، فراہمی و نکاسی آب، ویسٹ مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، پارکس اور درختوں کی شرح کو معیار بناتے ہوئے درجہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جاری اقدامات میں ہر طبقے کی شمولیت کو یقینی بنائیں اور عوام میں موثر انداز میں شعور اجاگر کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کلین گرین پاکستان انڈیکس کے تمام انڈیکیٹرزکے مطابق جانچ کے طریقہ کار کی بنیاد پر محکموں کی کارکردگی کاہر پندرہ روز بعد جائزہ لیا جائے گا تاکہ کلین گرین پاکستان انڈیکس کے سلسلے میں مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button