قومی

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

سوالیہ پیپروں کی سکیورٹی،سیکریسی اور ترسیل کی ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن کی ہو گی

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد اور پیپروں کی چیکنگ کے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کے تحت ہونے والے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے ایس او پیز جاری کردئے،  امتحانات فروری 2020میں ہوں گے امتحانات کے انعقاد اور چیکنگ کیلئے ضلعی ایگزامینیشن کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ فیصل آباد میں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈی او سیکنڈری خالد اختر کنٹرولر امتحانات اور ڈی او ایلیمنٹری انور پنسوتہ فوکل پرسن اور ڈی او فی میل رضیہ تبسم ممبر ہو ں گی امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن 31دسمبر تک ہو گی امتحانی عملہ کی 100فیصد حاضری کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام کی ہو گی ایک سنٹر میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کی تعداد 300ہو گی۔ نتائج اور پیپروں کی مارکنگ کی تیاری بھی مقامی سطح پر ہو گی سوالیہ پیپروں کی سکیورٹی،سیکریسی اور ترسیل کی ذمہ داری بھی سی ای او ایجوکیشن کی ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button