تقریبات/سیمینارز

خواتین کےعالمی دن کے موقع پر دارالامان میں کیک کاٹنے کی تقریب

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دارالامان میں سپرنٹنڈنٹ دارالامان صوفیہ رضوان نے ادارہ میں مقیم خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ادارہ کی اولین ترجیح ہے اورمعاشرہ کی سختیوں کی ستائی ہوئی خواتین کو ادارہ میں پناہ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں خواتین کو معاشرہ میں ان کا جائز مقام دلانے کا احساس اجاگرکرتا ہے جس کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیرہیں۔اس موقع پر مقیم خواتین نے وومن ڈے منانے پر سپرنٹنڈنٹ کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button