قومی

ڈائریکٹرلائیو سٹاک کا جھمرہ کے ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل چک جھمرہ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالہ،189 ر۔ب،چک جھمرہ، سول ویٹرنری ڈسپنسری 153 ر۔ب اور105 ج۔ب کی انسپکشن کی۔ انہوں نے تمام اداروں میں عملے کی حاضری، آؤٹ ڈور، ویکسین، اے آئی اور دیگر ریکارڈز تفصیلاً چیک کئے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی و ستھرائی اور مویشی پال حضرات کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button