National

Deputy Commissioners took to the field against the polluting kilns

Faisalabad (94 news) ڈپٹی کمشنر محمد علی کا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈائون۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے چک 209 And 215 رب میں بھٹوں کی انسپکشن کے دوران دو بھٹوں کے مالکان سابق ناظم محمد رفیق لونا چک 215 اور حاجی اسلام کے خلاف مقدمات درج کر ادئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ایک بھٹے کو مسمار بھی کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو چلنے کی اجازت نہیں۔ بھٹہ جات کا دھواں سموگ کا بڑا موجب ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ افراد اپنے بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں۔ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ناگزیر ہے۔

محمد علی نے مزید کہا کہ بھٹوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز بھٹوں کی انسپکشن اور ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل اور تعمیرات کو مسمار کرارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button